08:14 am
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا؟ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

08:14 am

ڈربی (این این آئی)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے مانچسٹر کے مقام پر شروع ہوگاتفصیلات کیمطابق انگلینڈ اور آسٹریلیاں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز 1-1 برابر ہے۔ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا اس کے بعد میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں 1 وکٹ سے شکست دیکر سیریز1-1
 
سے برابر کر دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اسلئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں