08:16 am
انگلینڈ آئندہ سال پاکستان ٹیم کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا

انگلینڈ آئندہ سال پاکستان ٹیم کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا

08:16 am

لندن (این این آئی)انگلینڈ آئندہ سال پاکستان ٹیم کے خلاف ہوم کرکٹ سیریز کی میزبانی کریگا، پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئندہ سال پاکستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے تحت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی
 
سے 3 اگست تک لارڈز کے مقام پر کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 29 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 31 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں