08:17 am
میلبورن کرکٹ کلب کا آئندہ ماہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کا اعلان

میلبورن کرکٹ کلب کا آئندہ ماہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کا اعلان

08:17 am

لندن (این این آئی)میلبورن کرکٹ کلب نے انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقع پر نظرثانی کااعلان کیا ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں گپٹل کے اوور تھرو پر ایمپائر نے 5 کی بجائے 6 رنز دیئے تھے جس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایم سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کرکٹ کمیٹی اوور تھرو سے متعلق آئی سی سی کے قانون 19.8 پر تبادلہ خیال کر چکی ہے اور انہوں نے اس قانون کو کلیئر قرار دیتے ہوئے

 
کہا تھا کہ لاز سب کمیٹی آئندہ ماہ اس معاملے پر نظرثانی کرے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکن ایمپائر دھرما سینا بھی فائنل میں 5 کی بجائے 6 رنز دینے کے فیصلے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں