01:10 pm
انگلش فاسٹ بائولر جو فرآرچر  کیلئے جیولری  کمپنی کا  خصوصی تحفہ  دینے کا اعلان

انگلش فاسٹ بائولر جو فرآرچر کیلئے جیولری کمپنی کا خصوصی تحفہ دینے کا اعلان

01:10 pm

اسلام آباد( آن لائن )انگلینڈ کے فاسٹ باولر جوفرا آرچرایشز سیریز میں آسٹریلوی بلے بازوں کے لیے ڈراونا خواب بن گئے ہیں جنہوں نے اب تک تین میچز میں 13وکٹیں حاصل کرلی ہیں جبکہ ابھی دو میچز باقی ہیں جن میں آسٹریلوی بلے بازو ں کو جوفرا آرچر کا سامنا کرنا ہو گا۔جوفرا آرچر مخصوص انداز کی سونے کی چین، ائیرنگز اور گھڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ ایک جیولری کمپنی نے اعلان کیا ہے
کہ جوفرا آرچر کیلئے ایک ایسی منفرد سونے کی چین تیار کی جا رہی ہے جس میں قیمتی پتھر 'روبی' لگایا جائے گا اور وہ جتنی آسٹریلوی وکٹیں لیں گے اتنے ہی روبی پتھر چین میں لگائے جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈ کپ کی جیت کے بعد آرچر کیلئے ایسی گولڈ چین تیار کی گئی تھی جس میں ہیرے جڑے تھے

تازہ ترین خبریں