11:35 am
آسٹریلوی صحافی نے بھارتی بورڈ کی پاکستان کو ٹرول کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

آسٹریلوی صحافی نے بھارتی بورڈ کی پاکستان کو ٹرول کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

11:35 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ٹرول کرنے کی کوشش کو آسٹریلوی صحافی نے ناکام بنا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اشانت شرما کی سالگرہ پر انہیں مبارک باد پیش کی اور پاکستان کے خلاف 2007 میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ان کی کارکردگی یاد دلائی۔ بی سی سی آئی نے کہا
کہ اس خاص دن کے موقع پر آپ کے پاکستان کے خلاف جارحانہ باولنگ اسپیل کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی اس ٹوئٹ کے جواب میں آسٹریلیا کے اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے صحافی ڈینیس نے کہا کہ اس میچ کے دوران پاکستان نے 500 سے زائد رنز اسکور کئے تھے۔ اشانت شرما محض 134 کی اسپیڈ سے باولنگ کرا رہے تھے اور انہوں نے اس دوران پاکستان کے ٹیل اینڈرز کے خلاف ہی وکٹیں لیں۔ ان کے اس جوابی ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر دنیا بھر کے شائقین نے بی سی سی آئی کا خوب مذاق بنایا۔ ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بھارت چھوٹے لوگوں کا ملک ہے‘‘۔ ایک اور صارف نے ڈینس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آب نے بھارت کی کیا زبردست بے عزتی کی ہے۔