10:17 am
شنیرا اکرم کی عوام کے ساحل پر جانے پر پابندی عائد کرنے کی اپیل

شنیرا اکرم کی عوام کے ساحل پر جانے پر پابندی عائد کرنے کی اپیل

10:17 am

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی کے ساحل کی ابتر صورتحال کے حوالے سے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے عوام کے ساحل پر جانے پر پابندی عائد کرنے کی اپیل کردی۔شنیرا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کلفٹن کا ساحل خطرناک صورت اختیارکر گیا ہے۔
استعمال شدہ سرنجیں، ڈرپس اور دیگر طبی فضلہ سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے جو کئی کلومیٹر تک ساحل پر پھیلا ہوا ہے۔انہوں نے لکھا کہ شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ سکتی ہیں، خدارا عوام کی حفاظت کےلیے ساحل کو بند کردیا جائے، ساحل کو فوری صاف کرنے کی ضرورت ہے۔