10:39 am
شاہد آفریدی کی ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر لاستھ ملنگا کو مبارکباد

شاہد آفریدی کی ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر لاستھ ملنگا کو مبارکباد

10:39 am

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی نے ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر سری لنکا کے فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کو مبارکباد دی ہے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں خواہش ظاہر کی کہ ملنگا 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن جائیں گے۔یاد رہے کہ سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 98 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا تھا۔شاہدآفریدی نے 99 میچز کھیل کر مجموعی طور پر 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ملنگا نے شاہد آفریدی کا
 
ریکارڈ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پالے کیلے میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 14ویں اوور میں توڑا، اْنہیں ٹی 20 میں 100 وکٹیں پوری کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔