02:09 pm
مصباح الحق پاکستان کے سب سے مہنگے کوچ

مصباح الحق پاکستان کے سب سے مہنگے کوچ

02:09 pm

لا ہور (نیوز ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کا 3 سال کیلئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد مصباح الحق نے ہر قسم کی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اپنا بیٹ اور کرکٹ سامان پیک کردیا ہے۔45 سالہ مصباح الحق نے گزشتہ سال سوئی ناردرن کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی اور فیصل آباد کیلئے قائد اعظم ٹرافی گریڈ 2 میں شرکت کی تھی جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ میں اس سال فروری میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف ایک میچ میں مین آف دی میچ بھی بنے تھے۔دسمبر میں قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک کے خلاف اپنے آخری فرسٹ کلاس میچ میں91 اور44 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے،
پی ایس ایل میں 49 ناٹ آؤٹ، 59 ناٹ آؤٹ اور 18 رنز بنائے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے معاہدہ کرنے سے قبل مصباح الحق نے ہر قسم کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیاہے اور اب مستقبل میں وہ کوچ کی حیثیت سے دکھائیں دیں گے۔طاقتور ترین کوچ کے ساتھ ساتھ مصباح سب سے مہنگے اور سب سے زیادہ تعلیم یافتہ پاکستانی کوچ ہیں، پاکستانی کوچ کو دوہری ذمہ داری دے کر انہیں مکی آرتھر کے مساوی پیکیج دیا گیا ہے جو تقریبا 28 لاکھ روپے ماہانہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق، سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جگہ کام کریں گے، انضمام الحق ماہانہ تقریبا 16 لاکھ روپے تنخواہ لیتے تھے۔کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کے برابر اپنے سابق کپتان کو مکمل اختیارات کے ساتھ اتنا ہی معاوضہ بھی دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

سی پیک پرآپ کے جوش وجذبے سے بے متاثر ہوا ہوں،چینی سفیر کا شہبازشریف کوخط

سی پیک پرآپ کے جوش وجذبے سے بے متاثر ہوا ہوں،چینی سفیر کا شہبازشریف کوخط

طلباو طالبات کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری ، شفقت محمود نے گرین سگنل دیدیا

طلباو طالبات کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری ، شفقت محمود نے گرین سگنل دیدیا

چینی سفیر کا ایک قیدی کوخط کسی اعزاز سے کم نہیں،شہبازشریف

چینی سفیر کا ایک قیدی کوخط کسی اعزاز سے کم نہیں،شہبازشریف

فضل الرحمن اورکشمالہ طارق کے اکائونٹس میں معاشی انقلاب کیسے آیا؟شہبازگل

فضل الرحمن اورکشمالہ طارق کے اکائونٹس میں معاشی انقلاب کیسے آیا؟شہبازگل

بھارت میں اقلیتیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں،وزیرخارجہ

بھارت میں اقلیتیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں،وزیرخارجہ

خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس:شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس:شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

 پی ٹی آئی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے انقلابی اقدامات کیے،عثمان بزدار

پی ٹی آئی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے انقلابی اقدامات کیے،عثمان بزدار

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر2افراد سے اسلحہ برآمد

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر2افراد سے اسلحہ برآمد

کراچی:جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

کراچی:جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

شوبازنے صرف پولیس کی وردی تبدیل کی ،فردوس عاشق اعوان

شوبازنے صرف پولیس کی وردی تبدیل کی ،فردوس عاشق اعوان

سیاسی نابالغوں نے اپوزیشن کویرغمال بنا لیا ،فواد چوہدری

سیاسی نابالغوں نے اپوزیشن کویرغمال بنا لیا ،فواد چوہدری

وزیراعظم کل حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیراعظم کل حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرینگے

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی