11:04 am
افغان کپتان راشد خان دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے

افغان کپتان راشد خان دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے

11:04 am

کابل (این این آئی)افغانستان کے کپتان راشد خان نے دنیا کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق راشد خان نے بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ کیلئے ٹاس کیا تو ان کی عمر 20 سال 350 روز تھی جو اب تک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی سب سے کم عمر ہے۔راشد خان نے صرف 8 روز کے فرق سے زمبابوے کے سابق کپتان ٹٹنڈا ٹائبو کا ریکارڈ توڑ جو انہوں نے مئی 2004 میں سری لنکا کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قائم کیا تھا۔خیال
 
رہے کہ افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد بنگلا دیش کے خلاف میچ ان کا تیسرا ٹیسٹ ہے، پہلے ٹیسٹ میں افغانستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں افغانستان کی ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔