12:08 pm
عبدالقادر کے انتقال پر بھارتی کھلاڑیوں  کا اظہار افسوس

عبدالقادر کے انتقال پر بھارتی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

12:08 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیگ اسپن بولنگ میں استاد کا درجہ رکھنے والے عبدالقادر کے انتقال پر بھارت سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اسپن باؤلنگ کے جادوگر، گگلی کے موجد سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے، ان کی موت کی خبر سن کر جہاں پاکستان بھر کے کھلاڑی،
سماجی و سیاسی شخصیات اور عوام گہرے دکھ میں ہیں وہیں غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اُن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کھلاڑی بشن سنگھ بیدی نے عبدالقادر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’عبدالقادر اب اس دنیا میں نہیں ہیں، کرکٹ کی دنیا میں اُن کی اسپن خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ آپ نے پاکستان میں جو دیگر خدمات انجام دیں وہ بھی یاد رہیں گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ رحم کرے، عبدالقادر کے گھر والوں کو وہ دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عبدالقادر کی کھیلتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ ’انہیں وہ وقت یاد ہے جب انہوں نےعبدلقادر کے خلاف کھیلا تھا، وہ اپنے وقت کے بہترین اسپنرز میں سے ایک تھے۔ اُن کے اہل خانہ کو میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔‘بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کھلاڑی انیل کمبلے نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں عبدالقادر کے اچانک انتقال کی خبر سن کر افسوس ہوا، عبدالقادر ایک بہترین لیگ اسپنر تھے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سنجے سبرامنین نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے عبدالقادر کے ساتھ ایک لمبا عرصہ گزارا۔ وہ لاجواب بولر اور ایک بہترین لیگ اسپنر تھے۔بھارت سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر تعزیت کی ہے، پاکستانی نژاد جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں اپنے گرو اور سرپرست عبدالقادر صاحب کے انتقال کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔ وہ ایک ایسے شخص تھے جو ہمیشہ نہ صرف کرکٹ بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر میری رہنمائی کرتے تھے۔ عمران طاہر نے مزید لکھا کہ وہ بہت سے لوگوں کےلیے باپ کی مانند تھے ، اُن کے حسن سلوک کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ اللہ انہیں جنت میں جگہ دے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی فلپ ڈیفریٹاس نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا کہ انہیں یہ سن کر بہت دکھ ہوا ہے کہ ایک بہترین لیگ اسپنر عبد القادر کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ عبدالقادر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان