01:01 pm
سری لنکن کھلاڑیوں کاپاکستان آنےسےانکار

سری لنکن کھلاڑیوں کاپاکستان آنےسےانکار

01:01 pm

لا ہور (نیوز ڈیسک )سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے رواں ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔سری لنکا کے وزیرِ کھیل ہارین فرنینڈو نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان جا کر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، اِس پریس کانفرنس کے بعد پی سی بی کے چئیرمین احسان مانی نے سری لنکا کے وزیرِ کھیل ہارین فرنینڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا، جس میں یہ طے ہوا تھا کہ رواں ماہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان آکر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز کھیلے گی
اور اِس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔اب سری لنکن کرکٹ ٹیم کے متعدد سینئر کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے سے منع کردیا ہے، انکار کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان لیستھ ملنگا، ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انجیلو میتھیوز شامل ہیں۔وزیرِ کھیل ہارین فرنینڈو کے مطابق کھلاڑیوں کے انکار کرنے کی وجہ اُن کے اہلِ خانہ ہیں جنہوں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان جانے سے منع کردیا ہے۔سری لنکا کے وزیرِ کھیل کا کہنا ہے کہ ’میں خود کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان آنے کے لیے تیار ہوں۔‘

تازہ ترین خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج