05:02 pm
ڈومیسٹک سیزن20-2019ء کے لیے میڈیا پاسزتیار

ڈومیسٹک سیزن20-2019ء کے لیے میڈیا پاسزتیار

05:02 pm

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی میڈیا سروسز میں بہتری اور میڈیا نمائندگان کو احسن انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کے لیے پاسز تیار کرلیے ہیں۔میڈیا پاسز کا اجراء رواں سال 26 جولائی سے 16 اگست تک جاری رہنے والے میڈیا رجسٹریشن عمل سمیت متعلقہ اداروں کے عہدیداران کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے بعد کیا گیا ہے۔لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے صحافی اپنے میڈیا پاسز پی سی بی کے نمائندگان سے وصول کرسکتے ہیں جبکہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے
 
صحافیوں کو میڈیا پاسز ان کی جانب سے فراہم کیے گئے پتے پر بذریعہ ڈاک بھجوائے جارہے ہیں۔معزز صحافی اپنے پاسز دکھا کر میڈیا ورکنگ ایریاز میں جانے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے زیراہتمام پریس کانفرسز سمیت دیگر تقاریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔بیان کیمطابق یہ پاسزبین الاقوامی مقابلوں اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لیے استعمال نہیں کیے جاسکتے ہیں، ان ایونٹس کے لیے ایکریڈیشن کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔بیان کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے کہاگیاکہ 11 سے 12 ستمبر دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک، فار اینڈ بلڈنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیل خان سے رابطہ کیا جائیگا تیرہ کو صبح11 سے شام 4 بجے تک، فار اینڈ بلڈنگ قذافی اسٹیڈیم لاہور میںشکیل خان سے رابطے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے میڈیا سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 11 سے 12 ستمبر کودوپہر 12 سے شام 4 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں عماد حمید سے رابطہ کریں اور اسی طرح تیرہ ستمبر کو صبح 11 سے شام 4 بجے تک یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں حماد حمید سے رابطہ کریں ۔ملتان سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان سے کہاگیا ہے کہ 16 سے 20 ستمبر کو صبح 11 سے شام 4 بجے تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدثر تارڑ کریں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے کہاگیاکہ 11 سے 18 ستمبر تک صبح 11 سے شام 4بجے تک ، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نثار احمد سے رابطہ کیا جائے ۔

تازہ ترین خبریں

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

کورونا وائرس کم عمر بچوں کیلئے مہلک ہو گیا،آئندہ دو سے تین ہفتے خطرناک قرار۔۔والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

کورونا وائرس کم عمر بچوں کیلئے مہلک ہو گیا،آئندہ دو سے تین ہفتے خطرناک قرار۔۔والدین کیلئے پریشان کن خبر آگئی

بجلی مزید مہنگی ، نیپرا نے پاکستانیوں کر بجلیاں گرادیں، فی یونٹ کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟

بجلی مزید مہنگی ، نیپرا نے پاکستانیوں کر بجلیاں گرادیں، فی یونٹ کتنا اضافہ ہونیوالا ہے؟

ایک بار پھر برفباری کا آغاز،مری جانے کے خواہشمندوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

ایک بار پھر برفباری کا آغاز،مری جانے کے خواہشمندوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا