06:01 pm
سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان، فواد چوہدری نے ساراکام بگاڑ دیا

سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان، فواد چوہدری نے ساراکام بگاڑ دیا

06:01 pm

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سری لنکا سے نیوٹرل وینیو پر سیریز کو خارج از امکان قرار دے دیا۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ ہی پاکستان آنا ہے اوراس حوالے سے حائل رکاوٹیں بظاہر ختم ہوتی دکھائی دے رہی تھیں۔ بدھ کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان بھی کر دیا گیا لیکن پھر اچانک شام کو سری لنکن بورڈ کی ایک پریس ریلیز نے سارا منظرنامہ تبدیل کر دیا
جس میں درج تھا کہ ”وزیراعظم آفس کی جانب سے بورڈ کو پاکستان ٹورمیں ٹیم کو لاحق سنگین خطرے سے متعلق قابل بھروسہ اطلاع ملی ہے، لہذا اب سکیورٹی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اس ضمن میں حکومت سے مدد بھی مانگیں گے“۔ذرائع نے بتایا کہ حالیہ پیش رفت نے پی سی بی حکام کو پریشان کردیا، وہ سیریز کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے تھے کہ اچانک انعقاد ہی خطرے میں پڑگیا، بورڈ نے اس حوالے سے اعلیٰ حکومتی شخصیات کو بھی آگاہ کر دیا ہے،ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹونٹی قائد لا ستھ مالنگا سمیت10 صف اول کے سری لنکن کرکٹرز پہلے ہی دورے سے دستبردار ہو چکے جس پربورڈ کو دوسرے درجے کی ٹیموں کا انتخاب کرنا پڑا۔پی سی بی آئندہ برس پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہی کرانےکا فیصلہ کر چکا ہے جبکہ بنگلہ دیش سے ہوم سیریز بھی شیڈول ہے، ایسے میں اگر سری لنکا کی ٹیم نہ آئی تو یہ دونوں ایونٹس بھی متاثر ہو سکتے ہیں، اسی لیے حکام کی پوری کوشش ہے کہ آئی لینڈرز کو قائل کر لیا جائے، ایک آفیشل نے بتایا کہ ابھی تک سری لنکا نے ہمیں سیریز نہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا،دونوںبورڈز میں بات چیت جاری مگریہ انکا اندرونی معاملہ ہے جسے وہی حل کریں گے، پاکستان نے سیریز کیلئے فول پروف انتظامات کیے ہیں،سری لنکن سکیورٹی وفد دوبارہ آئےگا یا نہیں ہمیں اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں،گزشتہ ماہ جو وفد آیا اس میں ایئرمارشل روشن گوناتلیکے بھی شامل تھے، اس نے پاکستانی سکیورٹی کو بہترین قرار دیا جس پر دورہ فائنل ہوسکا مگر اب تازہ پیش رفت حیران کن ہے۔بورڈ ذرائع نے مزید بتایا کہ محدود اوورز کی سیریز کو نیوٹرل وینیو منتقل کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔ اگر سیریز نہ ہو سکی تو دیگر ٹیموں کو بھی اچھا پیغام نہیں جائےگا، اسلئے ہماری کوشش ہے کہ سری لنکن خدشات کو دور کر کے میچز کا ملک میں ہی انعقاد ممکن بنائیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے متنازع بیان نے صورتحال کو بگاڑ دیا جس پر سری لنکن وزیر کھیل کو سامنے آکر بیان دینا پڑاکہ ” چند کرکٹرز کی دستبرداری کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نہیں ہے“،سری لنکن حکومت اس تنازع سے پریشان تھی کہ اچانک سکیورٹی پر نئی انٹیلی جنس رپورٹ مل گئی، بورڈ ذرائع کو لگتا ہے کہ یہ رپورٹ بھارت کی جانب سے ہی دی گئی ہوگی، ماضی میں ایک وارننگ نظرانداز کرنے پر جب سری لنکا میں دہشتگردی ہوئی تو حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لہذا اس بار وہ اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہتی۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

چئیرمین نیب نے اپنے ساتھ پیش آئے فراڈ کے واقعے کی تفصیل بتا دی

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔  یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

بھارت کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ۔۔۔۔ یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نےای یوڈس انفولیب کےمعاملےکواٹھالیا

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

ایف ائی اے کی شفافیت ۔۔۔۔ دو خواتین افسران گرفتا ر

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

باکمال لوگ لاجواب سروس۔۔۔ پی آئی اے نے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری سنادی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی شکایت چوہدری پرویز الہیٰ سے کردی۔

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

نیب قانون میں ترمیم ۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے ترمیمی بل واپس لے لیا

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

وزارت پٹرولیم اپنی بھیانک غلطیاں جھوٹ بول کر چھپانے لگی

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

مریم نواز کے خوف سے پارلیمان کا اجلاس بھی نہیں چل سکتا ۔نوازاور شہباز شریف کے منصوبوں کو گروی رکھنے پر شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی کارکردگی زیرو جبکہ کابینہ کی کارکردگی زیرو پلس زیرو ہے۔ شازیہ مری

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

اپوزیشن کو این آر او نہیں دیا گیا تو پی ڈی ایم وجود میں آئی۔ دو ممالک نے جے یو آئی کو بھی فنڈنگ کی ہے ۔  مراد سعید 

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا

بختاوربھٹو کی شادی ۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کو مدعو نہیں کیا گیا