02:59 pm
کرکٹ کی دنیا کا وہ  مشہور آل رائونڈر جو خواجہ سرا تھا

کرکٹ کی دنیا کا وہ مشہور آل رائونڈر جو خواجہ سرا تھا

02:59 pm

پورٹ الزبتھ (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے کئی شہرہ آفاق کھلاڑی کسی نہ کسی منفرد حوالے سے خاص شہرت رکھتے ہیں۔ آج جس مشہور ترین آل رائونڈ کرکٹر کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ مردوں کی قومی ٹیم کی نمائندگی ضرور کرتارہا ہے لیکن آپ یہ جان کر حیرت کے سمندر میں غوطے کھانے لگیں گے کہ وہ کھلاڑی مرد نہیں بلکہ درحقیقت ایک خواجہ سرا تھا۔ جنوبی افریقہ کےلئے 17سال تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے مشہور آل رائونڈ کرکٹر جاک کالس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مرد نہیں بلکہ خواجہ سرا تھے۔
2003میں کرکٹ کی ایک معروف عالمی ویب سائٹ نے یہ انکشاف کیا تھا جسے سن کے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر کرکٹ مبصرین اور شائقین کرکٹ بلکہ خود جاک کالس کے مداح بھی سکتے میں آگئے تھے۔ یہ خبر کچھ پہلوئوں سے خاصی حیران کن تھی کیونکہ کئی بار جاک کالس کے اپنی گرل فرینڈز کے ہمراہ وقت گزارنے کی بھی خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔لیکن مبصرین میں سے ایک بڑی تعداد اس رائے سے متفق نظر آئی کہ کالس خواجہ سرا ہی تھے۔تاہم کچھ تجزیہ کاروں نے اس رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہاہے کہ تاثردرست نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ جاک کالس ہم جنس پرست تھے۔

تازہ ترین خبریں