04:08 pm
سری لنکن ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے پیچھے کس کاہاتھ ہے ،سرفراز احمدنے بتادیا

سری لنکن ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے پیچھے کس کاہاتھ ہے ،سرفراز احمدنے بتادیا

04:08 pm

کراچی (ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدنے کہاہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے پیچھے کس کاہاتھ ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمدکاکہناتھاکہ ہماری ٹیم روزانہ پریکٹس کررہی ہے
ڈومیسٹک سٹرکچرتبدیل ہواہے اسے کچھ وقت دیناہوگاانہوں نے مزیدکہاکہ جن کھلاڑیوں نے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کیاہے وہ ان کاذاتی ہےوہی اس بارے میں بتاسکتے ہیں ۔ٹیسٹ کرکٹ مسلسل پانچ دن کی ہوتی ہے اوریہ آسان نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت کوششیں کیں ۔آئی سی سی اوردیگرممالک بھی پی سی بی کوسپورٹ کریں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے پیچھے کس کاہاتھ ہے۔سری لنکامیں دہشتگردی کابڑاواقعہ رونماہوااس کے باوجودہماری انڈر19ٹیم وہاں گئی۔اوراچھے کی امیدرکھنی چاہیے

تازہ ترین خبریں