04:23 pm
قرضہ لے کر ورلڈ کپ کھیلنے والے پاکستانی بھارت کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے

قرضہ لے کر ورلڈ کپ کھیلنے والے پاکستانی بھارت کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے

04:23 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایک نہایت زرخیز ملک ہے جہاں پر ایسے ایسے نگینے اور گوہرِ نایاب موجود ہیں جن کی قدر دنیا تو بے شک کرتی ہو لیکن پاکستان میں ان کی قدر نہ ہونے کے برابر ہے ایسا ہی کچھ ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والے پاکستانی سنوکر کھلاڑی اسجد اقبال اور محمد بلال کے بلال کے ساتھ ہوا۔ امجد اقبال اور محمد بلال نے حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے
کہ وہ قرض لے کر کھیلنے گئے تھے اور پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے خلاف فتح حاصل کی اس لئے ہماری مالی امداد کی جائے۔ محمد بلال نے کہا پاکستان کو ورلڈ کپ ورلڈ چیمپئن بنوانے کے لیے ادھار مانگ کر گئے ، فیڈریشن نے ہمیں پوری طرح سپورٹ نہیں کیا تھا۔ حکومت ہمیں انعام نہ دے لیکن اتنے پیسے تو دے کہ ادھار چکا سکیں ۔ گھر کی چھت دلوانے کے بجائے انہیں پیسوں سے ٹکٹ لے کر ورلڈ کپ کھیلنے گیا ۔اسجد اقبال نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پیسے نہیں تھے ادھار لے کر گئے ۔یادیں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے ہم وطن محمد بلال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر جیت لی۔