05:04 pm
وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کیوں کیا،کرکٹرنے آخرکاروجہ خودہی بتادی

وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کیوں کیا،کرکٹرنے آخرکاروجہ خودہی بتادی

05:04 pm

لاہور(ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بائولروہاب ریاض نےکہاکہ ماضی قریب میں اچھی پرفارمنس نہ دکھاسکاجس کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ کوچھوڑنے کافیصلہ کیاانہوں نے کہاکہ میں آج جوبھی ہوں پاکستان کی بدولت ہوں ،ماضی قریب میں اچھی پرفارمنس نہیں دکھاسکا
جس کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کیاانہوں نے کہاکہ سرخ کی نسبت وائٹ بال کرکٹ میں میری کارکردگی نسبتاً بہتررہی جب مناسب سمجھاطویل طرز کی کرکٹ میں واپس آجائوں گا۔محمدعامرکے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ان کاخوودکافیصلہ تھامیں اس پربات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اولین ترجیح ہے میرامعاہدہ کربیئن لیگ کے ساتھ تھالیکن پی سی بی سے این اوسی کے باوجودلیگ میں نہیں گیا۔

تازہ ترین خبریں