10:34 am
دورہ پاکستان میں سکیورٹی کی بجائے توجہ کرکٹ پر ہے : لاہیرو تھریمانے

دورہ پاکستان میں سکیورٹی کی بجائے توجہ کرکٹ پر ہے : لاہیرو تھریمانے

10:34 am

لاہور(آن لائن) سری لنکن ون ڈے کپتان لہیرو تھریمانے نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹو ر کے دوران میری توجہ کا مرکز سکیورٹی نہیں بلکہ صرف کرکٹ ہے ۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سری لنکن ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان لہیروتھریمانے نے کہا کہ کرکٹ سری لنکا نے پاکستان میں حفاظتی انتظامات سے آگاہ کردیاہے‘جس پر مکمل اطمینان ہے‘میری ساری توجہ کھیل پر مرکوز ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان جانے پر فیملی کو کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ہم سب اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں ‘10کھلاڑیوں کا دورے سے
 
انکار ان کا ذاتی معاملہ ہے ‘جس کا احترام کرنا چاہئے۔

تازہ ترین خبریں