02:10 pm
انڈر19ایشیاء کپ فائنل ۔۔۔بھارتی ٹیم کے 106رنز پرڈھیرہونے کے باوجودمیچ کاحیران کن نتیجہ آگیا

انڈر19ایشیاء کپ فائنل ۔۔۔بھارتی ٹیم کے 106رنز پرڈھیرہونے کے باوجودمیچ کاحیران کن نتیجہ آگیا

02:10 pm

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک )انڈر 19ایشیاکپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن بھارت نے 106رنز پرڈھیرہونے کے باوجودبنگلہ دیش کوسنسنی خیز مقابلے کے بعدپانچ رنز سے شکست دے کرچیمپئن بننے کااعزازحاصل کرلیا۔کولمبومیں کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں بائولرز کاراج رہا
۔دونوں ٹیموں کے بلے باز مجموعی طورپر207رنز بناسکے ۔بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاجوکہ تباہ کن ثابت ہوا۔صرف 8رنز پربھارتی ٹیم کے ابتدائی بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔بنگلہ دیشی ٹیم نے کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھائی پوری ٹیم 101رنز بناکرآئوٹ ہوگئی کپتان اکبر21اورکریتن جوئے 21رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے اتھروانکولیکرنے پانچ وکٹیں لیں اورمیچ کے بہترین کھلاڑی کااعزاز لے اڑے۔

تازہ ترین خبریں