02:27 pm
ٹیم سے نکالے گئے بھارتی کرکٹر امیت مشتراکا ماضی بھی داغدار نکلا

ٹیم سے نکالے گئے بھارتی کرکٹر امیت مشتراکا ماضی بھی داغدار نکلا

02:27 pm

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹ اور ایک روزہ میچوں میں کھیلنے والے لیگ سپنر امیت مشر ا پہلے ہی ریپ جیسے الزامات کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں تاہم اب ان کے کالج دور کے ایک جاننے والے نے ان پر ایک لڑکی کو کالج سے واپسی پردرندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سبھاس چکر ورتھی نامی ایک شخص کا کہناہے کہ وہ نئی دہلی کا رہائشی ہے
اور کالج کے زمانے میں وہ امیت مشرا سے ایک سال جونئیر تھا۔ لڑکیوں کے معاملے میں امیت اور اس کے ساتھیوں کی شہرت بہت زیادہ خرا ب تھی اور وہ گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے موجود روڈ پر آوارہ انداز میں منڈلاتے رہتے تھے۔ یہ وہ گینگ تھا جو سرعام لڑکیوں پر فقرے کستا تھا اور لوگ اپنی عزت او ر سلامتی کی خاطر انھیں کچھ بھی نہیں کہتے تھے۔ ایک بار میں کالج سے چھٹی ہونے پر باہر نکلا تو سڑک پرہجوم لگا ہواتھا۔ ایک لڑکی رو رہی تھی اور کچھ لوگ اسے تسلی دے رہے تھے ۔ میرے پوچھنے پر ایک لڑکے نے مجھے بتایا کہ امیت نے زبردستی اس لڑکی کو ایک خالی کھڑے رکشے میں ڈالنے کی کوشش کی کہ لڑکی کے شور مچانے پر لوگ آگئے اور امیت رکشے کے دوسرے دروازے سے نکل کر اپنے کسی دوست کے بائیک پر بیٹھ کر بھاگ گیا۔لوگوںنے لڑکی کو پولیس میں کمپلین درج کرانے کا کہالیکن لڑکی نے ڈر کے مارے ایسا نہیں کیا کیونکہ امیت طاقتور اور بااثر باپ کا بیٹا تھا۔ واضح رہے کہ امیت مشرا نے آئی پی ایل کی جانب سے دہلی ڈیول ڈئیر کی نمائندگی کرتے رہے،

تازہ ترین خبریں