03:57 pm
سری لنکن ٹیم نے کراچی میں ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

سری لنکن ٹیم نے کراچی میں ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

03:57 pm

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے دوران ایک روزہ میچوں کی سیریز کراچی میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔اس بارے میں سری لنکن ٹیم کے ذرائع نے اپنے تازہ موقف میں کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے پر ہمیں ایک سکیورٹی تھریٹ ملا تھا جسے نظر انداز کرکے کوئی فیصلہ کرنا ممکن نہیں تھا۔ تاہم اب ہمیں یہ لگتا ہے کہ کراچی سے ایک روزہ میچوں کی
سیریز کی لاہور منتقلی زیادہ مناسب رہے گا۔ ہمیں جو سکیورٹی تھریٹ ملا وہ بھی کراچی ہی کے بارے میں تھا اس لئے ٹیم سری لنکا یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے علاوہ ون ڈے سیریز بھی اگر لاہور ہی میں کھیلی جائے تو زیادہ بہتر رہے گا۔