04:24 pm
نوجوان پاکستانی بلے باز نے ڈبل سنچری بنا ڈالی

نوجوان پاکستانی بلے باز نے ڈبل سنچری بنا ڈالی

04:24 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نوجوان بلے باز عابد علی نے قائد اعظم ٹرافی میں ڈبل سنچری بنا ڈالی ہے۔ سندھ کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے عابد علی نے شاندار بلے باز ی کرتے ہوئے 249رنز كجڑ دیے ہیں۔ اپنی اس کارکردگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی کا کہناتھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں ۔ میری پہلی ترجیح اپنی فٹنس کو بہتر بنانا ہے
۔جس کے لئے دن رات محنت کر رہا ہوں،انھوںنے اس اننگز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے میچ پلان پر عمل کیا اور میں نے اچھی کارکردگی دکھانے کا سوچ رکھا تھا جو سچ ثابت ہوا۔ ڈومیسٹک کرکٹ پروفیشنل کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔واضح رہے کہ عابد علی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپناڈیبیو 2007میں كکیا تھا۔

تازہ ترین خبریں