04:44 pm
بھارتی ویب سائٹ نے پاکستانی امپائر کے متنازعہ فیصلے کے مذاق کیسے اڑایا

بھارتی ویب سائٹ نے پاکستانی امپائر کے متنازعہ فیصلے کے مذاق کیسے اڑایا

04:44 pm

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) یو ں تو بھارتی میڈیا کی یہ تاریخ رہی ہے کہ اس نے بے سرو پا اور من گھڑت باتو ں کو اچھال کر بالخصوص پڑوسی ملک پاکستان کو اپنا ہدف بنانے کی کوشش کی ہے۔ جنگ کا میدان ہو، معیشت کی بات ہو، شوبز ہو، اقلیتوں کے حقوق کا معاملہ ہو یا کھیل کا میدان ہو۔ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ہدف پر رہا ہے۔ THE UNREAL TIMES کے نام سے ایک بھارتی ویب سائٹ موجود ہے جس میں لکھے گئے واقعات اور رپورٹس بھی کچھ ایسی ہی ہیں۔
ایک حیران کن رپورٹ میں لکھا ہوا ہے کہ 1982-83میں بھارت کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر تھی اور فیصل آباد میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی۔فضل محمود بائولنگ کر رہے تھے اور ان کی گیند پر مہندر امرناتھ نے مڈ وکٹ کی پوزیشن پر شاٹ کھیلا اور دو رنز کےلئے بھاگے۔ مڈوکٹ پر کھڑے ہوئے فیلڈر اقبال قاسم نے تھرو پھینکا جو سیدھا سٹرائیکراینڈ کی طرف واپس بھاگتے ہوئے امرناتھ کےپیڈز پر جا لگا، اس پر پاکستانی امپائرخضر حیات نے انھیں ایل بی ڈبلیو آئوٹ قرار دے دیا۔بھارتی بلے باز وں حیرت سے امپائر کی طرف دیکھتے ہوئے فیصلے پر احتجاج کیا تاہم خضر حیات بضد رہے کہ چونکہ گیند پیڈز پر لگا ہے اس لئے امرناتھ آئوٹ ہی ہیں۔ یہ رپورٹ خاصی حیران کن تھی۔ تاہم اس کی تصدیق کی گئی تو جو اصل بات سامنے آئی وہ یہ تھی کہ فضل محمود کی گیند لیگ سٹمپ سے باہر جا رہی تھی اور امرناتھ کے پیڈز پر جا لگی اورامپائر نے انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا۔اور اس بات کو بنیاد بنا کر بھارتی ویب سائٹ نے پاکستانی امپائر کو طنز اور مذاق کا نشانہ بنانے کےلئے یہ رپورٹ گھڑ دی۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ ویب سائٹ کے نام ہی سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس میں واقعات کو توڑ مروڑ کر اور حقائق سے ہٹ کر بیان کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں