08:18 am
سان مورینو ریس میں سپینش رائیڈر ماروریک وائنیلز نے برتری کی دھاک بٹھا دی

سان مورینو ریس میں سپینش رائیڈر ماروریک وائنیلز نے برتری کی دھاک بٹھا دی

08:18 am

روم (آن لائن) سان مورینو موٹو جی پی میں سپینش رائیڈر ماروریک وائنیلز نے پول پوزیشن میں برتری کی دھاک بٹھا دی‘ ورلڈ کلاس موٹر سائیکلسٹ مارک مارکوئز اور ویلنٹینو میں ٹکر ہوتے ہوتے بچ گئی۔اطالوی موٹرسائیکلنگ ٹریک پر دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن ہوئے، سان مارینو گراں پری کے ٹائیٹل کیلئے موٹر سائیکلسٹ ہی نہیں پرستار بھی پرجوش نظر آئے۔تیز رفتاری اور توازن برقرار رکھنے کی کمال مہارت دکھائی، خطرناک موڑ کاٹنے پر رائیڈر نے خوب داد وصول کی، نوجوان موٹر سائیکل سوار ماوریک وائنیلز نے پول پوزیشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔سپینش رائیڈر مارک مارکوئز اور میزبان
 
ملک کے ویلنٹینو روسی کی مقابلہ بازی نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا، ریس لگاتے اور خاص طور پر موڑ کاٹتے ہوئے بڑی مشکل سے ٹکراتے ہوئے بچے۔

تازہ ترین خبریں