02:23 pm
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم دلبرداشتہ ہوگئے

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم دلبرداشتہ ہوگئے

02:23 pm

لاہور(ویب ڈیسک )ملک کے متعددکارنامے سرانجام دینے والے باکسرمحمدوسیم کے شایان شان پذیرائی نہ ہونے پرقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم دلبرداشتہ ہوگئے۔محمدوسیم نے فلپائنی حریف کوپہلے ہی رائونڈ میں ناک آئوٹ کرتے ہوئے جیت کشمیریوں کے نام کی تھی ،اس حوالے سے چندحکومتی ارباب اختیارکے سوشل میڈیاپرپیغامات توآئے لیکن ائیرپورٹ پراستقبال کے لیے کوئی نہیں آیا۔سماجی رابطوںکی ویب سائٹ کاسہارالیتے ہوئے محمدوسیم نے کہا
کہ ائیرپورٹ پراستقبال کے لیے مقابلوں مین شریک نہیں ہوتامیرامقصدیہ ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کااستقبال ہو۔اس معاملے پروسیم اکرم نے کہاکہ پورے پاکستان کی طرف سے معذرت کرتاہوںکبھی کبھارقومی ہیروز کی قدرنہ کرنے پرہمیں تھپڑ مارکرجگانے کی ضرورت ہوتی ہے ،محمدوسیم آئندہ فتح کاجھنڈ اگاڑ کرواپس آئے توخودان کولینے ائیرپورٹ جائوں گا،شاندارکامیابی پران کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

تازہ ترین خبریں