04:36 pm
قومی ٹیم پرپابندی عائدکرد ی گئی

قومی ٹیم پرپابندی عائدکرد ی گئی

04:36 pm

لاہور(ویب ڈیسک )مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹربننے کے بعدپاکستانی کرکٹ میں فٹنس اورکھانے کے کلچرمیں تبدیلی آنے لگی ،قومی اکیڈمی اورقائداعظم ٹرافی کے میچوں میں مرغن کھانوں پرپابندی لگادی گئی ہے ،ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی فٹنس کولازمی قراردیدیا۔کھلاڑیوں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے مصباح روزانہ قذافی سٹیڈیم آتے ہیں ،ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے لاہورمیں کیمپ ختم ہونے کے بعدکپتان سرفرازاحمدسمیت 6کھلاڑیوں کوگھرجانے سے روکتے ہوئے
فٹنس پرخاص کام کرنے کی ہدایت کی جب کہ فرسٹ کلاس ٹیموں کے کوچز کوبھی ہدایت کی گئی کہ ہرکھلاڑی کی فٹنس کومانیٹرکیاجائے۔اکیڈمیں میں کھانے کامینیوبھی تبدیل کرادیاگیاکھلاڑیوں کوکم گھی والے ایسے کھانے دئیے جارہے ہیں جن سے ڈائٹ کنٹرول میں رہے۔

تازہ ترین خبریں