08:32 am
کم کلسٹرز کا دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس کورٹس میں واپسی کا فیصلہ

کم کلسٹرز کا دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس کورٹس میں واپسی کا فیصلہ

08:32 am

برسلز بیلجیئم کی سابق سٹار کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک کم کلسٹرز نے دوسری مرتبہ انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا، وہ آئندہ برس ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹس میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ کلسٹرز نے پہلی مرتبہ 2007ء میں انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم دو برس بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور تین مزید گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کئے۔
 
2012ء میں انہوں نے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کر لی لیکن اب 7 برس بعد انہوں نے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کلسٹرز نے اپنے بیان میں کہا کہ سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا کو ماں بننے کے بعد بھی عمدہ پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت حوصلہ ملا ہے، اس عمر میں میرے لئے بلاشبہ یہ ایک بڑا چیلنج ہو گا تاہم میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے خوب محنت کروں گی۔ واضح رہے کہ کلسٹرز کو 4 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے علاوہ 41 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

تازہ ترین خبریں