08:47 am
وسیم اکرم اور شعیب ملک نے باکسر محمد وسیم کے استقبال کے لیےآئندہ ائیرپورٹ جانے کا وعدہ کرلیا

وسیم اکرم اور شعیب ملک نے باکسر محمد وسیم کے استقبال کے لیےآئندہ ائیرپورٹ جانے کا وعدہ کرلیا

08:47 am

لاہور (نیوز ڈیسک )سابق قومی کرکٹر زوسیم اکرم اور شعیب ملک نے باکسر محمد وسیم کے استقبال کے لیےآئندہ ائیرپورٹ جانے کا وعدہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین بوائے پاکستانی باکسرمحمد وسیم حال ہی میں دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکےوطن لوٹے تو باکسنگ فیڈریشن، سرکاری عہدیداران اور عوام میں سے کوئی بھی ان کا استقبال کرنے نہیں پہنچا اورانہیں اپنی مددآپ کے تحت نجی ٹیکسی سےگھر پہنچنا پڑا ۔
بعدازاں باکسر محمد وسیم نے اپنے جذبات کا اظہارسماجی رابطے کی ویب سایئٹ ٹوئیٹرپر کرتے ہوئےکہا کہ" وہ اس لئے فائیٹ نہیں کررہے کہ انہیں کوئی استقبال کے لیے لینے نہیں آیا بلکہ وہ اس لیے فائیٹنگ کرتے ہیں تاکہ پاکستان کا استقبال ساری دنیا میں ہو۔"عوامی بے حسی سے دل برداشتہ باکسر محمد وسیم کے شکوے پر سابق کرکٹر وسیم اکرم اور شعیب ملک نے ٹویٹ کے ذریعے باکسر کا حوصلہ بڑھایا ۔ قومی کرکٹر وسیم اکرم نے باکسر کونہ صرف جیت کی مبارکباد دی بلکہ اپنی اورقوم کی طرف سے محمد وسیم سے معذرت بھی کی اور کہا کہ اگلی بار وہ خود انہیں لینے ائر پورٹ آئیں گے۔اس موقع پر شعیب ملک نے باکسر کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ انہیں وسیم کی شاندار کامیابی پرفخر ہے ۔ "اپنے مقصدکی طرف فوکس رکھو ہر شے آپ کے پیچھے آئے گی انشاءاللہ۔ہم سب کو آپ پر فخر ہے اگر میں پاکستان میں ہوا تو اگلی بار آپ کو ائر پورٹ لینے ضرور آؤں گا،انشاءاللہ۔"جبکہ اس سے پہلے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے باکسر محمد وسیم کا وطن واپسی پر استقبال نہ ہونے پر پوری قوم کی طرف سے معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ہمیں بیدار ہونے کیلئے منہ پر حقیقت کا مکا مارنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ مکا ہمیں یاد دلائے کہ اپنے ہیروز کے ساتھ کیسا سلوک کرنا چاہیئے۔باکسرمحمد وسیم دبئی سے پروفیشنل باؤٹ جیت کروطن واپس لوٹے لیکن ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے کوئی نہیں آیا۔