08:35 pm
امام الحق کوسرفرازاحمدپرالزام لگانامہنگاپڑ گیا

لاہور( آن لائن ) سیفی بھائی میرا وہ مطلب نہیں تھا ،منفی فیلڈنگ کے تنازع کے بعد امام الحق حریف کپتان کو وضاحتیں دینے پہنچ گئے۔قائد اعظم ٹرافی میں اوپننگ بیٹسمین امام الحق بلوچستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، پریس کانفرنس میں جب ان سے سست سنچری کے بارے میں سوال ہوا تو وہ بپھر گئے،انھوں نے اس کا ذمہ دار حریف ٹیم سندھ کی منفی بولنگ اور فیلڈ سیٹنگ کو قراردیا، گوکہ امام الحق نے نام نہیں لیا مگر ان کا اشارہ واضح طور پر حریف کپتان سرفراز احمد کی جانب تھا۔ذرائع نے بتایا کہ امام الحق کے بیان پر حریف کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے سخت ردعمل ظاہر کیا، ان کا کہنا تھا کہ اپنی خودغرضانہ اننگز کا ملبہ ہم پر گرانا درست نہیں،
ہم نے قوانین کے مطابق ہی بولنگ کی، پوائنٹس کے حصول کی کوشش کوئی غلط بات نہ تھی۔میچ ختم ہونے پر امام الحق سندھ کے ڈریسنگ روم گئے اور سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی میری بات کا وہ مطلب نہیں تھا جو اخذ کیا گیا، ساتھ موجود ایک کھلاڑی نے بتایا کہ سرفراز نے امام الحق کو سمجھایاکہ بولتے ہوئے احتیاط سے کام لیا کرو، تنازعات سے جتنا بچو گئے اتنا اچھا ہوگا، بعد ازاں میڈیا کو سب اچھا ہے کا پیغام دینے کیلئے امام الحق قومی کپتان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ڈریسنگ روم کے باہر ٹہلتے بھی دکھائی دیے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی امام الحق کی پریس کانفرنس کا جائزہ لے رہا ہے، اگر ان کے کمنٹس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پایا گیا تو جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 