10:45 am
پاکستان سے دھتکارے ہوئے کوچ مکی آرتھر آج کل کیا ملازمت کر رہے ہیں

پاکستان سے دھتکارے ہوئے کوچ مکی آرتھر آج کل کیا ملازمت کر رہے ہیں

10:45 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے دھتکارے ہوئے کوچ مکی آرتھر آج کل کیا ملازمت کر رہے ہیں ، پاکستانیوں کو جان کر یقین نہیں آئے گا ۔۔۔ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد فارغ کیے جانے والے پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نئی مصروفیت مل گئی ہے۔ مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی ٹیم سینٹرل سٹیج کی کوچنگ کریں گے،
اپنے دور میں پاکستانی کرکٹرز کے بے پناہ ٹیلنٹ اور روشن مستقبل کی باتیں کرنے والے مکی آرتھر نے اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے گن گانا شروع کردیئے ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کیویز کرکٹ کے حوالے سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، یہاں کا سسٹم بہترین ہے، چیمپئن سینٹر سٹیج کو اعزاز کے دفاع کے لئے تیار کروں گا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں سمیش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہونے سے قبل مکی آرتھر چارج سنبھال لیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ورلڈ کپ 2019ء کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے واپس وطن لوٹ گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں