07:08 pm
سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،زخمی حسن علی ڈراپ

لاہور( آن لائن )سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا،فاسٹ بالرحسن علی زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جب کہ کئی کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ون ڈ ے سیریز کے لیے16رکنی سکواڈ کااعلان کیا ۔ٹیم میں سرفراز احمد(کپتان) بابر اعظم (نائب کپتان) عابد علی، آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل،
محمد حسنین،افتخار احمد،عماد وسیم،امام الحق، محمد عامر،محمد نواز،محمدرضوان،شاداب خان، وہاب ریاض اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شعیب ملک ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث آرام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے میچز بہت کم ہیں، ہم زیادہ سے زیادہ بلے بازوں کو موقع دینا چاہتے ہیں،عابدعلی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی بہترہے اور انہوں نے اپنی فٹنس بھی بہتر بنائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان کی ون ڈے سیریزمیں پارفارمنس بہترہے،فخرزمان اگر10اووربھی کھیلے تووہ میچ ونرثابت ہوتاہے۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے دوستی نبھانی ہوتی تو محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بناتے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہیں ٹی ٹونٹی سیریز میں موقع دیا جائے گا

تازہ ترین خبریں

 افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی ہے اور اب بھی ہورہی ہے، ہمیں اسے روکنا ہوگا۔ معید یوسف

 ن لیگ کی قیادت آج کل ملک دشمن لوگوں سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ غلام سرور خان

مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں وزیر اعظم ، سپیکراورڈپٹی سپیکر کےلئے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں میں سے تین پر تحریک انصاف جیت گئی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ۔۔۔ ٹاس سے پہلے پیچ روک دیا گیا 

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزیوںکے بعد آپ نے آج ایک نیا یوٹرن لیا۔مریم اورنگزیب 

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا

 آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ ۔۔۔۔ دس سالہ بچی جھلس گئی

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 