08:04 pm
15سالہ کراٹے چیمپئن مائرہ نسیم نے 64گولڈ میڈلز جیت کرپاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا

15سالہ کراٹے چیمپئن مائرہ نسیم نے 64گولڈ میڈلز جیت کرپاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا

08:04 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں پیدا ہونے اور پلنے بڑھنے والی مائرہ نسیم عالمی کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جارہی ہیں، صرف 15 سال کی عمر میں مائرہ نے بے شمار ٹائٹلز اور 64 گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے ہیں۔مائرہ نسیم کا کراٹے کا سفر 5 سال کی عمر میں شروع ہوا جب وہ اپنے کراٹے کے کھلاڑی بھائی نعمان کے ساتھ اس کی ٹریننگ کو شوق سے دیکھنے جاتیں۔ننھی سی مائرہ اپنے بھائی کی نقل کرتی اور اسی کی طرح داؤ چلاتی۔ ایک کوچ نے مائرہ کے داؤ پیچ دیکھ کر جان لیا
کہ مسقبل میں مائرہ کراٹے کا روشن ستارہ ثابت ہوسکتی ہے۔کوچ نے مائرہ کے والد کو اس کا مشورہ دیا اور یہیں سے مائرہ کی کراٹے کی باقاعدہ تربیت کا آغاز ہوا۔ اب 15 سال کی عمر میں مائرہ بے شمار قومی اور بین الاقوامی مقابلے اپنے نام کرچکی ہیں جبکہ ان کے حاصل کردہ گولڈ میڈلز کی تعداد 64 ہے۔مائرہ انگلش نیشنل چیمپئن، برٹش انٹرنیشل چیمپئن اور برٹش 4 نیشن چیمپئن رہنے کے ساتھ ایک سال میں 4 قومی ٹائٹلز اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔مائرہ کی تربیت میں ان کے بھائی نعمان کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔ نعمان کہتے ہیں کہ وہ اپنی بہن کے لیے بے حد خوش ہیں اور اسے بہت آگے جاتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ’ میں چاہتا ہوں کہ میری بہن عام پاکستانی لڑکیوں کی طرح اپنی زندگی کچن میں گزارنے کے بجائے کچھ الگ کرے اور اپنا نام بنائے‘۔اگلے ماہ چلی میں کراٹے ورلڈ چیمپئن شپ منعقد ہونے جارہی ہے اور مائرہ نے اس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسے ہائی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اجازت نامہ بھی موصول ہوچکا ہے۔مائرہ چاہتی ہیں کہ وہ پاکستان کے لیے بھی ایسے ہی عالمی اعزازات حاصل کریں جیسے وہ برطانیہ کے لیے حاصل کرچکی ہیں۔ مائرہ کا عزم اور حوصلہ بلند ہے اور اسے یقین ہے کہ کامیابی ضرور اس کے قدم چومے گی۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا