08:45 pm
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کا ” آسک لالہ “ سیشن کا اہتمام ، صارفین کے دلچسپ سوالات

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کا ” آسک لالہ “ سیشن کا اہتمام ، صارفین کے دلچسپ سوالات

08:45 pm

لاہور(سوشل میڈیا ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے” آسک لالہ “ سیشن کا اہتمام کیا جس میں ان سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے جوابات خاصے دلچسپ تھے۔ ان جوابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ لالا کی حس مذاح بہت اچھی ہے۔رات 10 سے ساڑھے 10 کے درمیان ہونے والے اس سیشن میں اداکار فہد مصطفیٰ نے بڑی امید سے پوچھا” آپ مجھے کال کب کریں گے؟ “۔شاہد آفریدی کا ردعمل کچھ یوں تھا”
جب آپ آسمان سے زمین پرآئیں گے“،لالہ سے پوچھا گیا کہ” کیا آپ نے کبھی بیوٹی کریم استعمال کی؟ یا ٹیم کا کوئی اور کھلاڑی جو بیوٹی کریم استعمال کرتا ہو؟“،اس پر شاہد آفریدی نے اپنا دامن بچاتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا کہ ”میرا خیال ہے آپ احمد شہزاد سے پوچھ سکتے ہیں“۔شبانہ نامی ایک صارف نے پوچھا ”لالا آپ شبانہ بھول گئے ہیں“؟جواب میں آفریدی نے ”شبانہ مجھے بھول گئی “ کہتے ہوئے گیند انہی کے کورٹ میں لڑھکا دی۔ایک صارف نے کڑھائی اور بریانی میں سے آفریدی کی پسند پوچھی تو انہوں نے بریانی کو ترجیح دی۔ایک مداح نے پوچھا ”ہمیں اگلا شاہد آفریدی کب دیکھنے کو ملے گا“؟آفریدی نے پورے اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ ”شاہد آفریدی صرف ایک تھا“۔لالا کی ایک مداح نے ان سے رابطے میں رہنے کیلئے واٹس ایپ نمبر کی درخواست کی جو لالا نے دیا بھی ،یہ الگ بات ہے کہ وہ نمبر وجود نہیں رکھتا۔ایک صارف نے ”تو مجھے قبول ، میں تجھے قبول “ کے علاوہ پسندیدہ گانا پوچھا تو سابق کپتان نے ان کی توقعات پر بھی بڑی مہارت کے ساتھ پانی پھیرا۔غیر ملکی ٹیم کی کوچنگ سے متعلق سوال پرشاہد آفریدی نے جواب دیا کہ وہ نوجوانوں کی کوچنگ کرنا چاہتے ہیں۔کسی ایک شہر کے بجائے پورے پاکستان کو اپنا پسندیدہ قرار دینے والے شاہد آفریدی نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور اپنے وطن سے محبت کریں۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کافیصلہ

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرسستا۔۔۔فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہوگئی ،کنواروں کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام آصف زرداری کو پہچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر،پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل نے حکومت پرطنز کے تیربرسادئیے

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

یکم جون سے پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یا نہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

ملک کو درپیش 5 بڑے مسائل کیا ہیں؟ وزارت خزانہ نے نشاندہی کردی

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

لانگ مارچ روک کردکھائو۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑااعلان کردیا

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

بینظیرہمیشہ کہتی تھیں کہ پی پی کیلئے قانون الگ اور۔۔۔کپتان سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے معترف،حیران کن بات کہہ دی

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اگر میں وہاں سے نہ نکلتی توکون مجھے مارڈالتا۔۔پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

ایک ساتھ 9چھٹیاں۔۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری ، حکومت کا بڑا اعلان

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

خاتون کو329 سال بعدبری کردیاگیا،کیاالزامات تھے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

ملک بچانے کا ٹھیکہ صرف ہم نے نہیں لیا، اداروں کی ذمہ داری ہے کہ۔۔چیئرمین پی ٹی آئی نے حیران کن بات کہہ دی

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع

بم کوناکارہ بناتے ہوئے دھماکا،علاقے میں سرچ آ پریشن شروع