07:44 pm
شاہد آفریدی کو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی فکر نہیں

شاہد آفریدی کو پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی فکر نہیں

07:44 pm

کرا چی (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ایک بار پھر یہ مشورے دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔ ایسا آج سے نہیں بلکہ پچھلے ایک سال سے ہورہا ہے۔ شاہد آفریدی محمد عامرکو بھی یہی صلاح دیتے رہے۔ آفریدی نے اپنا ایک اور کارنامہ یہ بھی سنایاہے کہ عمر گل نے ان کی بات نہیں مانی تھی اور وہ بالکل ناکارہ ہوگئے تھے ۔
جس کے بعد انھوںنے خود اعتراف کیا تھا کہ انھوںنے شاہد آفریدی کی بات نہ مان کر غلطی کی۔ حال ہی میں محمد عامر اور پھر وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ جس کےبعد یہ بات بجا طور پر کہی جا سکتی ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کا بائولنگ کا شعبہ بہت بری طرح متاثر ہوجائے گا۔ دنیا بھر میں کرکٹ کے ماہرین اور سابق کرکٹر محدود اوورز کی کرکٹ کی بھرمار کو ٹیسٹ کرکٹ کےلئے سنگین خطرہ قرار دے رہےہیں۔ خود رمیز راجہ نے بھی عامر اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کو پاکستانی کرکٹ کےلئے لمحہ فکریہ قراردے دیا ہے۔لیکن حیرت کی بات ہے کہ 21سال تک پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی ٹیسٹ فارمیٹ کواتنا غیر اہم کیوں سمجھتے ہیں اور انھیں بالخصوص پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کی فکر کیوں نہیں ہے۔کیا صرف اسلئے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کےلئے کی جانے والی محنت کو انرجی کا ضیاع سمجھتے ہیںیا پھر ان کے خیال سے محدود اوورز کے کھیل میں نوجوان کھلاڑی جلدی پیسہ بنا سکتے ہیں۔ یا پھر محدود اوورز کھیلنے والے کرکٹرز کسی ایک فارمیٹ پر زیادہ فوکس کرتے ہوئے بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ ان تمام وجوہات کو درست بھی مان لیا جائے تب بھی سوال وہیں پر موجود ہے کہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کامستقبل کیا ہوگا اور شاہد آفریدی جیسےطویل عرصے تک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی کو اس بات کی فکر کیوں نہیں ہے جنھیں اس ملک اور یہاں کے شائقین کرکٹ نے بہت کچھ دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز