03:20 pm
قومی ہاکی ٹیم2020ء میں جگہ بنانے کیلئے ہالینڈ کیساتھ 26اور 27اکتوبر کو دوکوالیفائر میچ کھیلے گی

قومی ہاکی ٹیم2020ء میں جگہ بنانے کیلئے ہالینڈ کیساتھ 26اور 27اکتوبر کو دوکوالیفائر میچ کھیلے گی

03:20 pm

اسلام آباد (این این آئی) قومی ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں جگہ بنانے کیلئے ہالینڈ کیساتھ 26اور 27اکتوبر کو دوکوالیفائر میچ کھیلے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ایمسٹرڈیم میں میزبان ٹیم کیساتھ پاکستان ہاکی ٹیم دومیچ 26اور27اکتوبر کو کھیلے گی ، قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر اولمپئن خواجہ جنید نے بتایا کہ ہم مانتے ہیں کہ دونوں اہم میچ ہیں اور ہمارے لئے اولمپک میں جگہ بنانے کے لئے ان میچوں میں فتح لازمی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہالینڈ کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر کی ٹیم ہے، ان کی تیاری کا معیار ہم سے کہیں
 
بہتر ہے، البتہ اس بات سے قطع نظر ہم پوری کوشش کرینگے کہ مثبت انداز میں کھیلیں اور اولمپک کے لئے کوالیفائی کرسکیں۔ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالی فائر سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر جرمنی کی ٹیم 2میچ کھیلنے پر رضا مند ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر کی ٹیم جرمنی ابتداء میں قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ دو پریکٹس میچ23اور24اکتوبر کو کھیلنے کی خواہش رکھتی تھی تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر اب یہ میچ22اور23اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔توقع ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم 19یا پھر20اکتوبر کو ہالینڈ روانہ ہوگی،اور بذریعہ بس جرمنی روانہ ہوگی، جہاں 2میچ کھیلنے کے بعد ہالینڈ واپس آئیگی۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا