05:32 pm
سیاست میںآنے کی پیشکش ہورہی ہے اور میرا دل کیا چاہتا ہے، شاہد آفریدی نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کردیا

سیاست میںآنے کی پیشکش ہورہی ہے اور میرا دل کیا چاہتا ہے، شاہد آفریدی نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کردیا

05:32 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کیلئے پیش کش ہورہی ہے اور دل بھی چاہتا ہے،ملک سے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ،باتیں بہت ہو چکی ہیں ، آپ کو کار کر دگی دکھانا ہوگی ،مدرسہ بالکل ہونا چاہیے ، کشمیریوں کے ساتھ ظلم ہورہاہے ،آپ کو آواز اٹھانا ہوگی ،ساتھ میں دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے، دعا ہے وقار یونس اور مصباح الحق ملکر کام کریں ،وکی بھائی لڑکوں سے اچھی کارکردگی لائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہد آفریدی نے کھیل کے علاوہ سیاست پر سوالوں کے جواب دئیے اور کہا کہ اس ملک نے مجھے جو عزت، پیار اور نام دیا ہے اس ملک کیلئے میں، میرے بچے اور میرا خاندان سب کچھ قربان ہے۔سیاست کے حوالے سے اپنے بیانات پر انہوںنے کہاکہ کسی کے بھی حوالے سے کیا اچھا ہے
اس پر بات کرنی چاہیے، عدالتوں کو فیصلے کرنے دیں، آپ اپنی حکومت کریں اور اپنی کارکردگی دکھائیں، باتیں بہت ہوگئیں لیکن اس وقت بے روزگاری اور تعلیم پر جو مسئلے ہیں ان پر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'جو خواب ہم لوگوں نے دیکھیں ہیں یا دکھائے گئے ہیں ان پر کام ہونا چاہیے، یہ ضروری ہے۔شاہد آفریدی کے مطابق جہاں تک سیاست میں آنے کی بات ہے تو دل بہت چاہتا ہے کہ آؤں اور کافی پیش کش بھی آتی ہیں لیکن فی الحال فاؤنڈیشن کے تحت کام کررہا ہوں اور وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو ایک سیاست دان کی ذمہ داری ہے۔فاؤنڈیشن کا تعارف کرواتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2012 میں جب میرے والد کا انتقال ہوا تو دل چاہتا تھا کہ اپنے والد کے نام پر کچھ کرو تو اپنے لوگوں کے لیے اور اپنے گاؤں سے چھوٹا سا ہسپتال یا کلینک کا پائلٹ پروجیکٹ سے شروع کیا۔انہوںنے کہاکہ میں نے اتنا کچھ نہیں سوچا تھا کہ فلاحی ادارہ، پانی کا کام اور تعلیم بھی شروع کردوں گا اتنا زیادہ نہیں سوچا تھا لیکن ہمت بڑھتی گئی لوگوں نے تعاون کیا، صرف پاکستان نہیں بلکہ امریکا، کینیڈا، بحرین دبئی اور جنوبی افریقہ گئے وہاں لوگوں بہت مدد کی۔شاہد آفریدی کے مطابق یہ سارے کام حکومت سطح کے ہیں، فلاحی ادارے اسی لیے بنتے ہیں کیونکہ ریاست ڈلیور نہیں کرپاتی ہیں، ہمارے ہاں بے روزگاری اور تعلیم کے میدان میں دو بڑے مسائل ہیں اسی لیے ہم نے تعلیم ہوگی عام ہر بیٹی کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بہت سارے گاؤں ایسے ہیں جہاں وائی فائی پہلے پہنچا لیکن تعلیم نہیں پہنچی ابھی تو اور ان گاؤں میں زیادہ تر لڑکوں کو پڑھایا جاتا ہے لڑکیوں کو نہیں پڑھایا جاتا یا زیادہ سے زیادہ مدرسے تک بھیج دیتے ہیں، مدرسہ بالکل ہونا چاہیے لیکن ساتھ میں دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے۔وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ عمران بھائی نے جو امیدیں دلائی ہیں اورعوام کو ان سے جو امید ہے اس کے لیے ہماری دعا ہے لیکن وزیراعظم جوکوئی بھی ہو ہمیں اس وقت ایک قوم بننے کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستان چاروں طرف سے گھرا ہوا ہے، ہمیں اس وقت نہیں پتہ ہمارا دوست ہے کون، جو دوست ہیں وہ ناراض بیٹھے ہوئے ہیں اور ہم اس وقت اکیلے ہیں، قومی اسی وقت اٹھ سکتی ہیں جب آپس میں اتحاد ہو۔قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق، باؤلنگ کوچ وقار یونس اور کپتان سرفراز کے درمیان کام کرنے کے تعلق کے حوالے سے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ تینوں کو میں جانتا ہوں کہ سرفرا گزارا کرلے گا اور میری دعا ہے کہ مصباح اور وکی بھائی آپس میں کرلیں۔انہوںنے کہاکہ وقار یونس کو بطور ہیڈ کوچ میں نے بہت پہلے فیل کردیا تھا، باؤلنگ کوچ کے طور پر انہیں یہ فیصلہ بہت پہلے کرنا چاہیے تھا اور میں امید کرتا ہوں کہ وکی بھائی باؤلنگ کوچ کے طور پر صرف باؤلرز پر ہی توجہ دیں گے۔شاہد آفریدی نے وقار یونس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مصباح کے کام میں مداخلت نہ کریں اور نہیں کرنا چاہیے اس لیے کہ ان کا کام باؤلنگ کوچ کے طور پر ہے، امید ہے کہ وکی بھائی لڑکوں سے اچھی کارکردگی لائیں گے۔محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ اور وہاب ریاض کا کچھ آرام لینے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کو اپنا معلوم ہونا چاہیے وہ اگر ٹیسٹ نہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہمیں لمبا لے کر چل سکتے ہیں تو کیوں نہیں۔انہوںنے کہاکہ میں تو عمرگل سے کہتا تھا کہ تم ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دو کیونکہ تم زور لگاؤ گے تو خراب ہوں گے لیکن انہوں نے میری بات نہیں سنی اور اب کہتے ہیں آپ نے ٹھیک کہا تھا۔شاہد آفریدی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے کہا کہ ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ ظلم ہورہا ہے ظالم کی حکمرانی ہے، کشمیر میں انسانیت کا خون ہور ہا ہے، بیٹیاں، مائیں، بزرگ اور جوان مارے جارہے ہیں اور یہ ظلم ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اب ظلم چاہیے کسی مذہب کے خلاف ہو وہ ظلم ہے اور ظالم ظالم ہی ہے، آپ کو اپنی آواز اٹھانی پڑے گی، کشمیر میں 45 یا 46 دن ہوگئے ابھی تک وہ لوگ گھروں کے اندر ہیں یہ تو اللہ کو معلوم ہوگا کہ ان کے اوپر کیا گزر رہی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں اور مودی یہ حرکتیں کرکے ہندوستان کا نام دنیا میں خراب کررہا ہے اس سے پہلے کبھی کسی وزیراعظم نے نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم وہاں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں ہندوستان میں بہت سارے لوگ بڑے پڑھے لکھے اور سمجھدار ہیں اور پاکستان کے لوگوں سے بڑا پیار کرتے ہیں جس طرح ہم وہاں کے لوگوں سے کرتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ مودی اور اس کے پیروکار مجھے نہیں معلوم ہندوستان کو کس طرف لے کر جانا چاہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے