11:23 am
پاک سری لنکا سیریز، ابتدائی 2 میچ بارش سے متاثر ہونے کاخدشہ

پاک سری لنکا سیریز، ابتدائی 2 میچ بارش سے متاثر ہونے کاخدشہ

11:23 am

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشنگوئی کے بعد پاک سری لنکن سیریز کے ابتدائی دو میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک دن رہ گیا، سرفراز الیون اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہی شیڈول ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ ابتدائی دونوں میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے سے پیر
 
کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، ہفتے اور اتوار کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں