07:17 am
بڑے بڑے ریکارڈز پاش پاش ، پاکستانی کرکٹی سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے فواد عالم نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بڑے بڑے ریکارڈز پاش پاش ، پاکستانی کرکٹی سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے فواد عالم نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

07:17 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے بڑے ریکارڈز پاش پاش ، پاکستانی کرکٹی سیاست کی بھینٹ چڑھنے والے فواد عالم نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔۔۔۔ایک عشرے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم اب بھی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کے ”نظر کرم“ کے منتظر ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو2009ءکے بعد ٹیسٹ،2015ءکے بعد ون ڈے جب کہ2010ءکے بعد کوئی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔34 سالہ فواد عالم مئی 2017ءمیں یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے مضبوط ترین امیدوار تھے تاہم اس وقت کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ان کی جگہ
 
اپنے بھتیجے امام الحق کو قومی ٹیم میں سلیکٹ کرلیافواد عالم نے ابھی تک اس رویے کے باوجود ہار نہیں مانی ہے اورقائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کیخلاف 100رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی صاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔فواد عالم اب تک157فرسٹ کلاس میچز میں 56.38کی اوسط سے 11559رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 31سنچریاں اور58نصف سنچریاں شامل ہیں اور اس وقت بھی کرکٹ کھیلنے والے پلیئرزکی فہرست میں بہترین اوسط کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر موجود ہیں،دورہ انگلینڈ کے دوران اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنیوالے بھارتی بلے باز ہنومن وہاری60.30کی اوسط سے ساتھ پہلے،بنگلہ دیشی بلے باز مصدق حسین59.86کی اوسط سے دوسرے اور سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ 59.05کی اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پرموجود ہیں،فوادعالم کی فرسٹ کلاس اوسط سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ (55.90) اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی (53.55) سے بھی زیادہ ہے۔انہوں نے 2009 ءمیں سر ی لنکا کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اپنی دوسری ہی اننگز میں 168رنز کی شاندار باری کھیل ڈالی۔انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف نومبر 2009ءمیں ڈیونیڈن ٹیسٹ میں آخری مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تاہم اس کے بعد انہیں ابھی تک قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں