07:08 am
پی سی بی نے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی نے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

07:08 am

 لاہور(نیوز ڈیسک ) پی سی بی نے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ان کی جگہ بابر اعظم کو نیا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے
کہ سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سرفراز کی جگہ بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کے امکانات روشن ہیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان پاک سری لنکا سریز کے بعد متوقع ہے۔

تازہ ترین خبریں