01:06 pm
سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی، قومی ٹیم کی قیادت اب کون کریگا

سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی، قومی ٹیم کی قیادت اب کون کریگا

01:06 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)پی سی بی نے سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ان کی جگہ بابر اعظم کو نیا کپتان بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی کارکردگی متاثر کن نہیں اس لیے انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا
کہ سرفراز کی جگہ بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنانے کے امکانات روشن ہیں تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان پاک سری لنکا سریز کے بعد متوقع ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ورلڈ کپ2019ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی آوازیں بلند ہوئی تھیں تاہم اس وقت احسان مانی نے ایسا کوئی فیصلہ لینے سے انکار کردیا تھا ۔

تازہ ترین خبریں