11:53 am
بابر اعظم ہماری نظر میں مستقبل کے کپتان ہیں: چیئرمین پی سی بی

بابر اعظم ہماری نظر میں مستقبل کے کپتان ہیں: چیئرمین پی سی بی

11:53 am

لاہور:چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہماری نظر میں مستقبل کے کپتان ہیں۔ احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کی موجودگی میں بابر اعظم کو مستقبل کے ٹیسٹ کپتان کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز سے قبل پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ انہوں نے سرفرازاحمد کو فوری طور پر کپتانی سے ہٹانے کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز کے بعد پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے ٹیسٹ کپتان کے بارے میں رائے لی جائے گی جب ان کی رائے اور تجویز آئیں گی تو میں چیئرمین کی حیثیت سے اپنا صوابدیدی اختیار استعمال کروں گا، اس وقت میڈیا کپتان کے حوالے سے غیر ضروری بحث میں الجھا ہوا ہے۔
 
واضح رہے کہ پی سی بی کے آئین کے مطابق چیئرمین احسان مانی کے پاس کپتان کی تقرری کا اختیار ہے، کرکٹ کمیٹی کے سربراہ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان ہیں جبکہ مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد اراکین میں وسیم اکرم اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ورلڈکپ کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی کے بارے میں افواہیں اڑ رہی تھیں اور یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ قیادت میں تبدیلی آسکتی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے تازہ ترین فیصلے سے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں مصروف ہے، ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں اور پاکستان نے ون ڈے سیریز کا ایک میچ جیت لیا ہے، ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا جبکہ 1 میچ ابھی ہونا باقی ہے۔

تازہ ترین خبریں

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

فواد چودھری نے وفاقی ملازمین کو خوشخبری سنا دی

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

 پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان کے لیے امریکہ ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔شاہ محمود قریشی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کرلیا

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

اگلا الیکشن الیکٹرونک ووٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ شیخ رشید احمد 

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

یا میرے مالک رحم ، پاکستان کے اہم شہر سے 57نامعلوم لاشیں برآمد ،اموات کس حیران کن طریقے سے ہوئی ہے ؟ پورے پاکستان میں ہلچل

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل 

 ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتےتھے۔شہباز گل 

طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے۔بلاول بھٹو

طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے۔بلاول بھٹو

ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں؛ سی اے اے نے کویت کو خبردار کردیا

ہم نہیں تو کوئی بھی نہیں؛ سی اے اے نے کویت کو خبردار کردیا

لیہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ تین افراد کی بد سلوکی

لیہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ تین افراد کی بد سلوکی

بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے چار افراد جاں بحق

بلوچستان میں کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے چار افراد جاں بحق