09:03 am
کیربیئن پریمیئر لیگ میں (کل) گیانا امیزون واریئرز اورجمیکا تلاواز مقابل ہونگی

کیربیئن پریمیئر لیگ میں (کل) گیانا امیزون واریئرز اورجمیکا تلاواز مقابل ہونگی

09:03 am

کنگسٹن (این این آئی)کیربیئن پریمیئر لیگ میں ( کل) جمعرات کو گیانا امیزون واریئرز اورجمیکا تلاواز مقابل ہونگی ،گیانا امیزون واریئرز کی قیادت شعیب ملک جبکہ جمیکا تلاواز کی ٹیم کی قیادت ولٹن کرینگے۔ گیانا امیزون واریئرز کی ٹیم لیگ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اس نے اب تک 8 میچز کھیلے ہیں اور آٹھوں میں ہی کامیابی اپنے نام کی ہے جس کے بعد گیانا امیزون واریئرز کی ٹیم سب سے زیادہ 16 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ جمیکا کی ٹیم لیگ میں صرف دو میچز جیت سکی اور 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے
نیچے چھٹے نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ لیگ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں