01:03 pm
 شاہد آفریدی میچ دیکھے بغیر ہی ناراض ہو کر گھر چلے گئے

شاہد آفریدی میچ دیکھے بغیر ہی ناراض ہو کر گھر چلے گئے

01:03 pm

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی سی بی حکام کی جانب سے پروٹوکول نہ دیے جانے پر ناراض ہوگئے اور پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ دیکھے بغیر ہی واپس چلے گئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تھے لیکن انہیں کسی آفیشل نے ریسیو نہیں کیا جس پر وہ ناراض ہوگئے
اور پروٹوکول نہ ملنے کے باعث میچ دیکھے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیشنل سٹیڈیم کراچی کے اونر بورڈ کی تصاویر شیئر کی ہوئی ہیں جس میں بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انہیں کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ کی بحالی سے خوش ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سری لنکا نے دھنشکا گونا تھیلاکا کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا ہے۔کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 13 کے مجموعے پر آوشکا فرنینڈو صرف چار رنز بنا کر محمد عامر کی وکٹ بن گئے۔اس موقع پر گوناتھیلاکا کا ساتھ دینے کپتان لہیرو تھریمانے آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔88 رنز کی اس شراکت کے خاتمے لیے کپتان سرفراز احمد اسپنر محمد نواز کو باؤلنگ پر لائے اور انہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور میں سری لنکن کپتان کی وکٹ حاصل کر لی، تھریمانے نے 36رنز کی اننگز کھیلی۔دوسرے اینڈ سے گوناتھیلاکا نے عمدہ کھیل جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اینجلو پریرا کے ساتھ مزید 50رنز کی ساجھے داری قائم کی، پریرا 13 رنز ہی بنا سکے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد گونا تھیلاکا کا ساتھ دینے منود بھنوکا آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 74رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی جبکہ اس دوران اوپننگ بلے باز نے اپنی سنچری بھی مکمل کر لی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں بھنوکا کی 36رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی جبکہ شیہان جے سوریا بھی صرف تین رنز بنا سکے۔243 کے مجموعی اسکور پر گوناتھیلاکا کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ کیریئر کی بہترین 133 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد محمد عامر کی دوسری وکٹ بن گئے، ان کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔ شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری