02:14 pm
کھلاڑیوں کی بیویاں یہ کام نہیں کرتیں بلکہ۔۔۔۔صحافی کے سوال پرثانیہ مرزاغصے میں آگئیں

کھلاڑیوں کی بیویاں یہ کام نہیں کرتیں بلکہ۔۔۔۔صحافی کے سوال پرثانیہ مرزاغصے میں آگئیں

02:14 pm

نئی دہلی (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزاکرکٹ ٹیموں کی ناکامی کاذمہ دارپلیئرز کی بیگمات کوقراردینے پرغصے میں آگئیں ،پاکستانی کھلاڑی کی اہلیہ سے جب ایک تقریب کے دوران یہ سوال پوچھاگیا کہ شعیب ملک کی ا ہلیہ ہونے کے ناطے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کاذمہ دارانہیں
ٹھہرایاجارہاتھاتوثانیہ مرزا نے کہاکہ آخرکارکھلاڑیوں کی خراب کارکردگی کاذمہ داران کی بیوی یاگرل فرینڈ ز کوکیوں ٹھہرایاجاتاہے یہاںپرجب ویرات کوہلی زیروپرآئوٹ ہوں توتنقیدانوشکاشرماپرشروع ہوجاتی ہے ،بیویوں اورپارٹنرز پریہ کہہ کرٹورز پرپابندی عائدکردی جاتی ہے کہ ان کی وجہ سےکھلاڑیوں کی توجہ منتشرہوگئی یہ سوچ غلط ہے بیویاں توجہ منتشرنہیں کرتیں بلکہ پلیئرز کاحوصلہ بڑھاتی ہیں

تازہ ترین خبریں