08:16 am
ٹی ٹونٹی سیریز میں کس نمبر پر بیٹنگ کروں گا؟ آج سری لنکا کیخلاف پہلے میچ سے پہلے کپتان سرفراز احمد نے بتا دیا

ٹی ٹونٹی سیریز میں کس نمبر پر بیٹنگ کروں گا؟ آج سری لنکا کیخلاف پہلے میچ سے پہلے کپتان سرفراز احمد نے بتا دیا

08:16 am

لاہور: سری لنکا کیخلاف آج پہلا ٹی ٹونٹی پاکستانی ٹیم کیلئے مختصر فارمیٹ کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہے ،قومی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ اس سیریز میں آئی لینڈرز کو آسان نہیں سمجھیں گے کیونکہ اس طرز کی کرکٹ میں کوئی میچ ایک اچھی اننگز یا ایک عمدہ بالنگ کارکردگی پر بھی جیتا جا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ قومی کپتان سرفراز احمد کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا
کہ وہ سری لنکن ٹیم کو آسان نہیں سمجھیں گے بلکہ بھرپور تیاریوں کےساتھ میدان میں اترکرسیریز اپنے نام کرنےکی کوشش کریں گے۔مختصر فارمیٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم پاکستان کیلئے سری لنکا کیخلاف آج سے شروع ہونےوالی سیریز آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہے کیونکہ آئندہ ماہ گرین شرٹس کو آسٹریلیا میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہیں جو بنگلہ دیشی ٹیم کی میزبانی کرنے کے ساتھ آئندہ برس انگلینڈ ٹور سے قبل آئرلینڈ کیخلاف اور پھر ایشیاءکپ میں بھی ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی جن کی بدولت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے تیاری کا آئیڈیل موقع مل جائےگا اور سرفراز حمد آئندہ سال اکتوبر اور نومبر میں شیڈول میگا ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے مطمئن ہیں تاہم انکا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جاسکتا کیونکہ ایک اچھی اننگز یا ایک اچھی بالنگ کارکردگی بھی کھیل کا نقشہ بدل سکتی ہے،مہمان ٹیم نے ون ڈے سیریز میں بھی عمدگی سے کم بیک کیا اور بعض مواقع پر گرین شرٹس کیلئے مشکل ثابت ہوئے لہٰذا انہیں آسان سمجھے بغیر اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔سری لنکا کیخلاف 13میں سے 8میچز جیتنے کا ریکارڈ رکھنے والی قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں آنےوالے عرصے میں تسلسل کے ساتھ شارٹ فارمیٹ کے میچز کھیلنا ہیں جس کے پیش نظر سکواڈ میں تین،چار کھلاڑیوں کا کم بیک ہوا ہے جن میں احمد شہزاد اور عمر اکمل بھی شامل ہیں جو اپنے بہتر کھیل سے کامیابی دلا سکتے ہیں اور ان سے کافی توقع بھی ہے کہ وہ اس موقع کا پورا فائدہ اٹھائیں گے۔ورلڈ کپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کو ان کے نمبروں پر آزمانے کے خواہاں قومی کپتان نے واضح کیا کہ وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔سرفراز احمد نے اب تک ٹی ٹونٹی میچز میں11مرتبہ نمبر4پر بلے بازی کرتے ہوئے46.13کی اوسط سے369رنز بنائے ہیں جن میں2نصف سنچریاں بھی شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز151.22کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں