09:45 pm
ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کا عمر اکمل اور احمد شہزاد کو موقع دینے کا فیصلہ غلط ثابت ہو گیا۔دونوں کھلاڑی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں شامل ہونے میں کامیاب تو ہو گئے تاہم سری لنکا کے خلاف دونوں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں دونوں کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔عمر اکمل نے بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آتے ہی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ دس مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا عالمی رکارڈ برابر کر دیا۔
عمر اکمل پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں تین سال کے طویل عرصے کے بعد میدان میں اترے اور پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔دوسرے میچ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد عمر اکمل پر لمبی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری آگئی تاہم وہ ایک مرتبہ پھر پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔دوسری طرف احمد شہزاد بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھاسکے اور پہلے میچ میں نو گیندوں پر چار اور دوسرے میچ میں 13 رنز ہی بنا سکے۔خیال رہے کہ سری لنکا کی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی نمبر ایک ٹیم کی ذلت آمیز شکست پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔حال ہی میں ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر کا منصب سنبھالنے والے مصباح الحق کے کچھ فیصلوں پر بھی کڑی تنقید کی جارہی ہے جن میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کھلانا شامل ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر کی ٹیم کے ہاتھوں گھر پر سیریز ہارنے کے بعد ہیڈ کوچ کے بیان نے شائقین کو مزید سیخ پا کر دیا۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کمزور ٹیم سے ہارنا اچھی بات نہیں، ہمیں کم سے کم چھ میچ ونر تیار کرنے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گیند بازی میں بہت خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے وقار یونس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کھلانے کے سوال پر ہیڈ کوچ نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک اور پی ایس ایل نے پرفارمنس دی تھی۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے نرسوں کا ماہانہ وظیفہ 11ہزار روپے بڑھا دیا

جس پر اس کا حصہ20.5 ملین ڈالر بنتا تھا، جبکہ باقی رقم پاکستان کا حق ہے

 تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ

براڈ شیٹ کے سربراہ نے کچھ حیران کردینے والےانکشاف کر ڈالے

 جنھوںنے نیب کو فراڈ ڈھونڈنےکاکہا تھا۔ نیب نے ان سے ہی فراڈ کردیا،کاوے موسوی

سانحہ ساہیوال میں پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے محمد طاہر آئی جی بلوچستان تعینات 

آج ریڈ زون میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا اور میرا جگر عمر کوٹ میںجشن اور خوشیاں منا رہا تھا ۔  شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، کورونا ویکسین کے متعلق کابینہ کمیٹی کی بریفنگ 

پی ٹی آئی نے بھارت اور اسرائیل کے فنڈز سےالیکشن لڑا، فضل الرحمان

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔۔۔ قائدین یادداشت جمع کرانا بھول گئے 

 عمران نیازی پیسے کا لالچی تھا دولت کی حرص میں پکڑا گیا ہے ۔ روبینہ خالد 

 یہ حکومت نااہل اور سلیکٹڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اسپانسرڈ بھی ہے۔بلاول بھٹو 

راولپنڈی میں سندھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا ٹرائل کرکے تلخ یادوں کوکریدا نہ جائے۔ شازیہ مری 