09:21 pm
بابراعظم کمزور کپتان ثابت ہوگا،سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے بڑا دعوی کر دیا

بابراعظم کمزور کپتان ثابت ہوگا،سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے بڑا دعوی کر دیا

09:21 pm

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا دیاہے اور بابراعظم کو ٹی ٹونٹی کا کپتان مقرر کر دیاہے تاہم ون ڈے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگاجس پر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور تجزیہ کار سکندر بخت میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ بابراعظم کمزور کپتان ثابت ہوں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت کا کہناتھا کہ بیٹنگ کے میدان میں بابراعظم کا شمار دنیا کے بڑے بلے بازوں میں ہوتاہے ، وہ خوبصورت کھیلتے ہیں لیکن خوبصورت کھیلنا اور میچ جتوانا بہت دو مختلف چیزیں ہیں ان میں بڑا فرق ہے
،میچ جتوانا بڑی چیز ہے ، ایک آدمی کھیلتا ہے ، اپنے لیے کھیلتا ہے یہ الگ چیز ہے ، ہم تعریف کرتے ہیں اور انعامات دیتے ہیں لیکن ٹیم کو جتوانااور ساتھ لے کر چلنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے ، اس سے آپ گریٹ بنتے ہیں ، یہاں میں آپکو وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے دیگر کپتانوں کی مثال دوں گا ، یہ لوگ ٹیم کو جتواتے تھے ، میں میچ جتوانے کی بات کر رہاہوں ، یہ جتوانے والا پلیئر نہیں ہے ، یہ اپنے لیے بہت خوبصورت کھیلتا ہے۔سکندر بخت کا کہناتھا کہ کپتانی کی جہاں تک بات ہے ، میری پیشگوئی ہے کہ یہ کمزور کپتان ثابت ہوں گے کیونکہ ابھی بھٹی صاحب نے بتایا کہ بابراعظم بہت ہی نرم مزاج اور تمیزدار بچے ہیں، یاتو مصباح الحق باہر بیٹھ کر کپتانی کررہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج میری یہ بات لکھ لیں کہ چھ ماہ میں آپکو پتا چل جائیگا وہ ایک کمزور کپتان ہے ، بچارے کی بیٹنگ پر شائد اثر نہ ہو لیکن ہمیں نظر آ جائیگا ان کی کپتانی میں وہ کرنٹ نہیں ہے

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان