05:03 pm
پاکستان سپرلیگ کا پانچواں ایڈیشن

پاکستان سپرلیگ کا پانچواں ایڈیشن

05:03 pm

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے معاوضوں کی حدمقررکردی گئی جب کہ اس بارمجموعی بجٹ کم کرتے ہوئے 183.7ملین پاکستانی روپے رکھاگیاہے پی ایس ایل ڈرافٹ کاانعقادنومبریادسمبرمیں کیاجائیگااس سے قبل پلیئرز کی سیلری کیپ کافیصلہ کرلیاگیاہے ۔سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد20سے کم کرکے 18کردی گئی ہےان میں سے 16کوساتھ رکھنالازمی ہوگا
۔3 پلاٹینم کرکٹرزکی خدمات23 سے34 ملین روپے (147 سے218 ہزار ڈالر) کے عوض حاصل کی جا سکیںگی،مجموعی سیلری کیپ80 ملین روپے (5 لاکھ 13ہزار ڈالر) ہے۔ ڈائمنڈ کے3کرکٹرز سے معاہدہ 11.5 سے16ملین روپے (73سے ایک لاکھ 3ہزار ڈالرز) کے عوض ہو سکے گا، سیلری کیپ39ملین روپے (ڈھائی لاکھ ڈالر ہے)۔ گولڈ کے 3 کرکٹرز کو 6.9 سے 8.9ملین روپے (44سے 58 ہزار ڈالر) کے عوض اپنا بنایا جائے گا، مجموعی سیلری کیپ23.7ملین روپے (ایک لاکھ 52ہزار ڈالر ) ہے۔5 سلور کیٹیگری کے کرکٹرز کو2.4 سے5.4ملین روپے (15 سے35ہزار ڈالر) دے کر ٹیم میں لیا جا سکے گا، اس کیٹیگری کی سیلری کیپ19.5ملین روپے (ایک لاکھ 25ہزار ڈالر ) ہے ۔2ایمرجنگ کھلاڑیوں سے معاہدہ2.5ملین روپے (6.5 سے 9.5 ہزار ڈالر) کے عوض ہوگا، مجموعی سیلری کیپ ڈھائی ملین روپے (16ہزار ڈالر ) ہے۔ 2 سپلیمنٹری کرکٹرز سے معاہدہ 19ملین روپے (1لاکھ 20ہزار ڈالر) میں ہو سکے گا۔