10:06 pm
ٹی ٹونٹی سیریز میں 3کھلاڑیوں نےجان بوجھ کر بُری کارکردگی دکھائی

ٹی ٹونٹی سیریز میں 3کھلاڑیوں نےجان بوجھ کر بُری کارکردگی دکھائی

10:06 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سرفراز احمد کو گزشتہ ہفتے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ سرفراز احمد کو ناصرف کپتانی سے برطرف کیا گیا، بلکہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان نامزد کیا گیا جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا،سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے
کی کچھ لوگوں نے حمایت کی جب کہ بعض مبصرین نے پی سی بی کے اس فیصلے کی مخالفت بھی کی۔اسی حوالے سے سینئرصحافی سلیم خالق نے ٹویٹ کیا ہے کہ سینئر صحافی ماجد بھٹی بھائی کی ایک رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیلیے سری لنکا سے سیریز میں تین کرکٹرز نے جان بوجھ کر خراب کھیل پیش کیا،وہاب ریاض نے ان کی بات بھی نہیں مانی،بورڈ کومکمل تحقیقات کرنی چاہیے اورالزام درست ہے توایسے کھلاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن ضروری ہے۔اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکتا ہے تاہم سینئرصحافی کی بات نے کئی سوالا ت کھڑے کر دئیے ہیں۔۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی ٹیم کی کپتانی سے برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ سرفراز احمد کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔سرفراز احمد کی جگہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر ان کے مداح جذباتی ہوگئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر مداحوں نے سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا غیر منصفانہ قرار دیا۔ پی سی بی کے اس اقدام کے بعد ہیش ٹیگ سرفراز احمد پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا۔سرفراز کے مداحوں نے بطور کپتان ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کیں۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان