02:49 pm
جنوبی افریقی کھلاڑی نے بھارتی ہوٹلوں کوتنقید کا  نشانہ بنا ڈالا

جنوبی افریقی کھلاڑی نے بھارتی ہوٹلوں کوتنقید کا نشانہ بنا ڈالا

02:49 pm

رانچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر نے بھارتی ہوٹلوں کے متعلق ایک ایسا بیان دے دیا ہے کہ بھارتی شائقین کرکٹ شدید غصے میں آگئے اور سوشل میڈیا پر جنوبی افریقی کھلاڑی کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل اپنے ایک بیان میں جنوبی افریقی کھلاڑی نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے دورہ بھارت کو انتہائی کٹھن اور دشوار قرار دے دیا۔ ان کا کہناتھا کہ آپ کو چھوٹی جگہوں پر آکر مشکلات درپیش آتی ہیں۔ یہاں پر ہوٹل اتنے اچھے نہیں ہیں۔ اوربھارتی اس فن میں بڑے عیار اور مکار ہیں ۔وہ مہمان ٹیموں کا گھیرائو(کرکے ان پر ناجائز طور پر انڈر پریشر) کرنے کا ہنربخوبی جانتے ہیں۔ لیکن وہ یہ سب ماحول پیدا کرکے
ہمیں شکست خوردہ اور مایوس نہیں کرسکتے،ہم تیسرے ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ اس انٹرویو کے سامنے آتے ہی بھارتی تلملا اٹھے اور ڈین ایلگر کو ان کی ذاتی اور ٹیم کی ناقص کارکردگی کے طعنے دینے لگ گئے۔ کچھ شائقین کرکٹ نے مشورہ دیا کہ بھارتی بورڈ کے منتظمین کو اپنے انتظامات درست کرنے چاہیئں تاکہ ڈین ایلگر جیسے کھلاڑی اپنی کارکردگی پر اس طرح پردہ نہ ڈال سکیں۔ کچھ شائقین کا کہناتھا کہ فائیو سٹار ہوٹل بھی ڈین ایلگر کےلئے اچھے نہیں ہیں۔ بھارتی ٹیم ان ہوٹلوں میں مقیم رہ کر بھی اتنا اچھا کیسے کھیل رہی ہے۔ایک ناراض بھارتی نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ ڈین ایلگر کی میزبانی کی ذمہ داری مکیش امبانی (بھارت کے امیر ترین تاجر)کے ذمے ہونی چاہیے تھی۔

تازہ ترین خبریں